حیدرآباد۔6۔فروری(اعتماد نیوز)اقوام متحدہ کے تازہ رپورٹ کے مطابق شام میں صدر شام بشار الاسد کے فوج کی جانب سے باغیوں کے ساتھ جنگ میں پکڑے جانے والے معصوم بچوں کو جنسی ہراسانی اور تشدد کے مختلف انداز میں انکو بے راہ روی پر چلایا جارہا ہے۔ اور ان میں معصوم بچوں کے ساتھ معزور افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تین
سال کے خانہ جنگی کے ابتدائی مدت سے ہی بڑے پیمانہ پر معصوم بچوں کی بے راہ روی کے لئے اسد حکومت اور انکی فوج ذمہ دار ہے۔اور اس امر میں روز بروز اضافہ ہوتا ہی جانا تشویش ناک ہے۔بشار الاسد کی فوج کی جانب سے بچوں پر جنسی اور جسمانی طور پر اذیتیں بھی دی جا رہی ہیں۔یو این او کے ویب سائٹ پر جاری کئے گئے اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ یہ رپورٹ مارچ 2011سے لیکر 2013کے نومبر تک کے حالات پر محیط ہے۔